اشتہار

لاک ڈاون خلاف ورزی، فضل حکیم کا بھتیجا گرفتار

ایم پی اے کے بھیتجے نے پولیس اہلکار پر تشدد بھی کیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ایم پی اے فضل حکیم کے بھتیجے اور خان طوطی کے بیٹے کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور پولیس کانسٹیبل پر تشدد کرنے،اس کی وردی پھاڑنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی کھلی خلاف ورزی پر جب خان طوطی کے بیٹے اور ایم پی اے فضل حکیم کے بھتیجے کو رکھا گیا تو اس نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور پولیس کی وردی پھاڑ دی۔

جس پر پولیس نے گران باچا کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن لے گئے ہیں اور مزید تفتیش شروع کردی۔

اشتہار

ArrestedCORONAFazal HakeemLockdownSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار