اشتہار

ٹرمپ کی کورونا سے نمٹنے کے لیے ایران کو مدد کی پیشکش

کورونا سے بری طرح متاثر ایران کی امریکی پابندیوں کے باوجود مدد کریں

اشتہار

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کورنا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کی پیشش کش کردی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی رہنما مدد کے لیے کہتے ہیں تو یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کورونا سے بری طرح متاثر ایران کی امریکی پابندیوں کے باوجود مدد کریں لیکن اب تک ایران کی جانب سے مدد کے لیے نہیں کہا گیا ہے۔ ایک صحافی کی جانب سے امریکی صدر سے کورونا کے باعث ایران پر پابندیاں نرم کرنے کا سوال کیا گیا جس پر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس ان کے لیے پیار ہے اور ہم تمام چیزیں سیٹ کریں گے۔

 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے ایران سے متعلق عوامی سطح پر بھی کہا ہےکہ اگر وہ وائرس کے معاملے پر ہم سے مدد چاہتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں بھیجنے کے لیے پیار محبت ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین طبی ماہرین ہیں جنہیں ہم محبت کے ساتھ ان کے پاس بھیجیں گے۔ ایران میں اب تک کورونا وائرس کے 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں کچھ حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں۔ واضح رہےکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پہلے ہی امریکی مدد کو مسترد کرچکے ہیں اور انہوں نے الزام عائد کیا ہےکہ یہ وائرس ممکنہ طور پر امریکا کی طرف سے بنایا گیا ہے البتہ ایرانی حکام نے ملک کی تباہ حال معیشت کی وجہ سے امریکا سے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

IRAN CORONA VIRUSus help iranusa iran war 2020
Comments (0)
Add Comment

اشتہار