اشتہار

سوات یونیورسٹی نے ایف ایم ریڈیو کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کردیا

افتتاحی پروگرام میں یونیورسٹی کے رجسٹرار محبوب الرحمن مہمان خصوصی تھے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے صورتحال کو پیش نظر رکھ کر سوات یونیورسٹی نے ایف ایم 100.4 کی باضابطہ نشریات کا اغاز کردیا ہے۔اتوار کے روز ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیذ کے تحت قائم ایف ایم ریڈیو کی تاریخی پروگرام کے موقع پر رجسٹرار محبوب الرحمان مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ میڈیا اینڈ کمیونیکشنز سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جمال الدین بھی موجود تھے۔پروگرام کے میزبان وسٹیشن منیجر ایف ایم ریڈیو یونیورسٹی آف سوات رفیع االلہ نے مہمانان سے ایف ایم ریڈیو کے اغراض ومقاصد کے بارے میں سوالات کئے۔رجسٹرار محبوب الرحمان کا کہنا تھا کہ سوات یونیورسٹی آج ایک تاریخ رقم کررہی ھے. ایف ایم ریڈیو کے نشریات کا آغاز کا مقصد کرونا وائرس کے باعث پیدا ھونے والی صورتحال کے بارے میں عوام کی رہنمائی کرنا اور انہیں مفید مشورے فراھم کرنا ھے انہوں نے کہا کہ ہم ماہرین طب کو پلیٹ فارم فرا ھم کرکے کرونا سے بچاؤ کے بارے میں ان کی اواز اور ارائیں سامعین تک پہنچائیں گے۔

اشتہار

CORONASwatUniversity
Comments (0)
Add Comment

اشتہار