اشتہار

پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفرید ی کا مختصر دورہ سوات

سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفرید ی کا مختصر دورہ سوات۔کورونا وائرس کی وباء سے مثاثرہ سوات کے غریب خاندانوں میں خوراک کی اشیاء تقسیم کرنے کے لئے سوات فلاحی تنظیم کے رضا کاروں کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، اے ڈی سی حامد خان، اے سی عا مر علی شاہ اور سوات فلاحی تنظیم کے رکن فضل خالق بھی موجود تھے شاہد خان آفریدی نے چندخاندانوں میں باعزت طریقے سے خوراک کی اشیاء تقسیم کیں،جبکہ سوات فلاحی تنظیم کو 250 مزید خاندانوں میں باعزت طریقے سے ان کی دہلیز پر خوراک کی اشیاء تقسیم کرے گی، شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ سوات کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ پیار اور عزت دی ہے

اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں، رمضان میں دوبارہ آکر غریب خاندانوں کی مددکروں گا، انہوں نے کورونا وائرس کی وبا ء سے بچنے کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کے بتائے ہوئے تجاویز پر عمل کریں تاکہ وباء پر قابوپایا جا سکے، کمشنرملاکنڈ ڈویژن ریا ض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے ان کا شکریہ ادا کیا، مختصر دورے کے بعد وہ چترال کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ غریب خاندانوں میں ریلیف پیکج تقسیم کریں گے۔

اشتہار

Shahid AfridiSwatvisit
Comments (0)
Add Comment

اشتہار