اشتہار

کوئٹہ: جیل انتظامیہ کا کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو لینے سے انکار

صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز 200 سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔ جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں گزشتہ روز ایک انڈر ٹرائل قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے پولیس سے نئے قیدی لینے سے انکار کردیا۔ جیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پولیس پہلے ان قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرائے جن قیدیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں جیل میں لے لیا جائے گا تاہم ٹیسٹ مثبت انے کی صورت میں قیدی کو ہسپتالوں کے قرنطینہ میں رکھا جائے اور قیدی کے صحت مند ہونے کے بعد اسے جیل میں لیا جائے گا۔

 

اشتہار

واضح رہےکہ ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے  جب کہ قیدیوں میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹس نے ان کی ضمانتوں پر رہائی کے احکامات دیے تھے جو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیے۔

بلوچستان کی صورتحال

صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز 200 سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اشتہار

corona in baluchistancorona in chinacorona in pakistanCorona Virus
Comments (0)
Add Comment

اشتہار