اشتہار

دنیا کورونا سے نمٹنے میں مصروف اور بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے: شاہ محمود

بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ دنیا کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہے اور بھارت اس صورتحال میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر رد عمل میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، کورونا اور معاشی چیلنجز کے باوجود بھارت اقلیتوں کو دبانے میں مصروف ہے، دنیا کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہے اور بھارت اس صورتحال میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا۔

اشتہار

Corona Viruscorona virus in PakistanIndian armypakarmy
Comments (0)
Add Comment

اشتہار