اشتہار

ریڈیو کلینک عوام کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گا،محبوب الرحمن

کیمپس ریڈیو 100.4 ایف ایم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی اف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمن اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے کہا ہے کہ کیمپس ریڈیو میں ریڈیو کلینک سوات کے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھر پور ادا کر رہا ہے اور مریضوں کے مشکلات میں کمی ائی ہے گزشتہ روز کیمپس ریڈیو 100.4 ایف ایم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپروگرام کے میزبان رفیع اللہ خان تھے جبکہ ڈان نیوز کے رپورٹر مراد علی خان اور ممتاز سرجن ڈاکٹر ارشاد علی خان بھی موجود تھے،شہزاد عالم نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد اللہ تعالی کی طرف سے بڑا امتحان کرونا کی صورت میں ایا ہے اور اس جنگ میں کامیابی نہایت ہی ضروری ہے جس کیلئے اگر ڈاکٹر ز برادری فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کر رہی ہے تو سوات کے صحافی،یونیورسٹی انتظامیہ کا رول بھی قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ حالیہ شورش اور تشویشناک صورتحال میں وزیر اعلی محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سوات کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور سیدو ہسپتال میں کرونا کی لیبارٹری کا قیام بھی انکی کوششوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں پروپیگنڈا اور غلط اطلاعات سے گزیر کرنا چاہیں اور خاص کر سوشل میڈیا کو محتاط رہنا چاہیں تاکہ عوام میں تشویش نہ پھیلیں اور کرونا کے حوالے سے ڈی ایچ او یا ہسپتال کے ترجمان کے جاری کردہ نیوز کو جاری کیا جائیں اور اسکو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جائیں اور عوام سے بار بار احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیلیں کی جائیں انہوں نے کہا کہ کرونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کرنا چاہیں جو کرونا کے خلاف جنگ کو جیتنے کیلئے ہر حال میں اس پر عمل درآمد کیا جائیں انہوں نے ایم ریڈیو 100.4 کے اغاز پر یونیورسٹی اف سوات کے انتظامیہ،انچارج رفیع اللہ خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ عوام کی خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

اشتہار

Radio ClinicUOS
Comments (0)
Add Comment

اشتہار