اشتہار

سوات کی ضلعی انتظامیہ نے 180 تابوت تیار کرلئے

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات نے صوبائی وزراء کو بریفنگ دی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کی ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی کو کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی کو کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت محب اللہ، وزیر ہاؤسنگ اتھارٹی امجد علی، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، ممبران صوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران اور شرافت علی کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، ایم ایس سیدو شریف ہسپتال اور متعلقہ ضلعی حکام بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سوات نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سوات میں ابھی تک کوروناوائرس سے چار افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 63 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں 348 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 70 افراد کی ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 21 بستروں پر مشتمل ہائی ڈینسیٹی یونٹ، 770 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈز، 550 کمروں پر مشتمل قرنطینہ مراکز اور 600 حفاظتی کیٹس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ 350سرکاری اہلکار کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں جبکہ 180 تابوت بھی تیار کئے گئے ہیں ضلع بھر میں 34 ایمبولینسزبھی موجود ہیں جبکہ 2115 ولنٹیئرز بھی موجود ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں خوراک کی جو ذخائر موجود ہیں وہ 35 دن کیلئے کافی ہیں جبکہ خوردونوش کی اشیاء اور اجناس کی فراہمی بھی منظم طریقے سے جاری ہے ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار مقرر نرخوں پر عوام کو دستیاب ہیں غریب عوام اور مزدور طبقہ کو احساس پروگرام کے تحت مروجہ قوانین کے مطابق 12000 روپے فی کس فراہم کئے جارہے ہیں اور اس عمل کو انتہاہی شفافیت کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے اور جن جن لوگوں نے عوام کے ساتھ احساس پروگرام کے رقوم کی فراہمی میں ناجائز طریقے اختیار کئے تھے انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام ممبران کو ان کے حلقوں میں اٹھائے گئے اقدامات، ہوم قرنطائن افراد اور ان کے خاندانوں کو ضروریات زندگی کی فراہمی، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی اگاہ کیا صوبائی وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی نے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی اور مشکل کی اس گھڑی میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سوات کے اقدامات کو سراہا اجلاس کے شرکاء نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کی خصوصی نشریات اور ریڈیو کلینک پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے سوات کی عوام کیلئے مفید قرار دیا۔

اشتہار

BriefingCORONASwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار