اشتہار

امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر اور کالام سے آئے ہوئے جرگہ میں ملاقات ہوئی

اشتہار

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ غریب عوام کو حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی/ احساس پروگرام کے تحت ملنے والی بارہ ہزار روپے میں کٹوتی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، کٹوتی کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتروڑ کالام میں گرفتار ملزمان کے سلسلے میں آئے ہوئے جرگہ سے اپنی بات چیت میں کیا۔ ڈی سی سوات نے جرگہ کو بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی چاہے ملزم کا تعلق کسی بھی پارٹی یا طبقہ سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو ملزمان گرفتار ہیں ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہو گا بلکہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ملزمان سے کٹوتی کی رقم واپسی ہوگی جس کے بعد وہ قانونی طور پر ضمانت حاصل کرسکتے ہیں۔

اشتہار

Deputy CommissionerSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار