اشتہار

امدادی رقم میں کٹوتی کے معاملے میں مجھے بدنام کیا جا رہا ہے،آصف شہزاد

غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی نشاندہی کی ،یوتھ صدر

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن کے خلاف جہاد کا ایک ادنی رکن ہوں، اتروڑ میں رقوم کٹوتی معاملہ میں اس لئے بدنام کیا جارہا ہے کہ میں نے وہاں پر غریب عوام کے حق پر ڈھاکہ ڈالنے والوں کی نشاندہی کی، سیاسی انتقام کا قائل نہیں بحیثیت ایک ذمہ دار شہری کے انتظامیہ کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہاراتروڑ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ صدر ضلع سوات ملک آصف شہزاد نے سوشل میڈیا نمائندوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں کیا۔ آصف شہزاد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق کرپشن کے خلاف جہاد میں شریک ہوں نہ صرف اتروڑ بلکہ جہاں بھی کرپشن کے بارے میں مصدقہ معلومات ہوگی انتظامیہ کو بحیثیت ایک ذمہ دار شہری کے آگاہ کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے اپنے طور پر کارروائی کرتے ہوئے اتروڑ کرپشن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے میں نے نہ تو کسی کا نام لیا ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف ہوں، احسان رحیم نامی شخص کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی وہ اس شخص کو جانتے ہیں اور نہ ہی کبھی ان سے ملے ہیں اگر وہ ملزم ہے تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی ضرور ہونی چاہیئے۔ گزشتہ روز ڈی سی سوات کے ساتھ ان کے بھائی کی صدارت میں کالام اتروڑ نمائندہ جرگہ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ چند مقامی افراد نے ڈی سی سوات سے گرفتار ملزم کی رہائی کے حوالہ سے ملاقات کی ہے مگر ان کا بھائی اس ملاقات میں شامل نہیں تھا۔ آصف شہزاد نے کہا کہ موقع کا فائدہ اٹھا کر چند مقامی مخالف سیاستدان ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگینڈہ کررہے ہیں مگر وہ اللہ اور عوام کی عدالت میں بے قصور ہیں، انہوں نے انتظامیہ سے اس واقع کی مکمل انکوائری اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرکے حقائق کو عوام کے سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

asif shahzadIhsasprogramPTi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار