اشتہار

وزیراعلیٰ کے دورہ سوات نے طالبان دور کی یاد تازہ کردی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے دورہ سوات نے طالبان دور کی یاد تازہ کرادی، پولیس کی طرف سے جگہ جگہ سڑکوں کی بندش اور ٹریفک کو معطل کرنے سے مینگورہ شہر میں ٹریفک کا اژدہام بنا رہا، عوام مشکلات کا شکار رہے، آج جمعرات کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے دورہ سوات نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، تقریباً تین ہفتے کے لاک ڈاؤن کے بعد آج مخصوص گاڑیوں کو سڑکوں پر نکلنے کی اجازت کے بعد لوگ بڑی تعداد میں ضروریات زندگی کے حصول کیلئے بازاروں میں نکلے تھے مگر وزیر اعلی کے دورہ سوات کی وجہ سے صبح ہی سے مینگورہ شہر میں جگہ جگہ پولیس ناکے لگا کر طالبان دور کی طرح سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اشتہار

cm kpk
Comments (0)
Add Comment

اشتہار