اشتہار

سوات: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد74ہوگئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے شموزئی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا،متاثرہ افراد کی تعداد74ہوگئی۔محکمہ صحت سوات کے مطابق سوات کے علاقے شموزئی خزانہ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد74ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 569کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 372افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ123افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ گیارہ افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اشتہار

Corona SwatCorona Updates
Comments (0)
Add Comment

اشتہار