اشتہار

سوات،مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،13 افراد صحت یاب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  سوات میں مزید چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد90 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں  کے دوران سوات میں 6 پازیٹو کیس رپورٹ  ہوئے۔ جن میں 3  افراد شگئی سیدو شریف کے رحمانی گل فیملی میں ہیں اور 3  افراد خزانہ شموزی کے سے تعلق رکھنے والے عزت خان کی فیملی سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پچھلے جوبیس گھنٹوں میں 73 رپورٹ موصول ہوئے  جس میں 6 مثبت ہیں اور 67 منفی آئے ہیں۔مزید 17 ریپیٹ سمپل کے رزلٹ موصول ہوئے ہیں جن میں ریپیٹ ایک مثبت اور 16 ریپیٹ نگیٹیو موصول ہوگئے ہیں۔مجموعی طور پر 465 کیس نیگٹیو آئے ہیں جبکہ پازیٹیو کیسزز کی آج کے ساتھ تعداد 90 ہو گئی ہے۔ اسی طرح 120 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ ابھی آنا باقی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پچھلے جوبیس گھنٹوں میں 13 مزید افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد28ہوگئی۔

اشتہار

Corona Updates
Comments (0)
Add Comment

اشتہار