اشتہار

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی(ویب ڈیسک) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق سماجی کارکن فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔

اشتہار

ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ دوسری جانب ایدھی حکام کا کہنا ہےکہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے اور 5 دن قبل انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، ان کا 2 روز قبل کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔

اشتہار

Corona Viruscorona virus in chinacorona virus in Pakistanfaisal edhiPAKISTAN CORONA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار