اشتہار

فیصل ایدھی کے بیٹے کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

اشتہار

کراچی(ویب ڈیسک) فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق سعد ایدھی سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کروایا گیا جن میں والنٹیئر ،ڈرائیور اور اسلام آباد کے ایدھی سینٹر کے انچارج بھی شامل ہے۔ حکام نے بتایا کہ تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور مزید دیکھ رہے ہیں کہ فیصل ایدھی کی ملاقات کن سے ہوئی۔ واضح رہےکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور انہوں نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سےبھی ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیراعظم کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو منفی آیا۔

اشتہار

Corona Viruscorona virus in chinacorona virus in Pakistanfaisal edhi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار