اشتہار

سوات: کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد131ہو گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  سوات میں مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد131 ہو گئی۔ محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں اوڈیگرام،قمبر، رحیم آباد، ملوک آباد، چار باغ اور خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ اب تک کورونا کے کل 912کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 560 منفی جبکہ 131 مثبت آئے ہیں جبکہ 221 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ 36 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اشتہار

virus
Comments (0)
Add Comment

اشتہار