اشتہار

سوات: مزید 19 افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 150ہوگئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت سوات اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے مذکورہ کیسز بحرین، گلشن چوک، رنگ محلہ، لنڈیکس، کانجو، بنڑ مینگورہ، زمرد کان، خوازہ خیلہ، تندوڈاگ اور چارباغ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد150ہوگئی ہے ۔ اب تک ضلع بھر میں کورونا کے 951کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 646 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 155 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ۔ ضلع بھر میں 36 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اشتہار

Updates
Comments (0)
Add Comment

اشتہار