اشتہار

مینگورہ،ماموں نے اپنے کمسن بھانجے کو قتل کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ماموں نے اپنے کمسن بھانجے کوقتل کردیا۔پولیس کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقہ طاہر آباد میں رحیم تاج ولد زرین سکنہ کوزہ بانڈی کانجو نے اپنے بھانجے سمیع ولد سلیم سکنہ کانجو حال بیس کواٹر طاہر آباد کو تیز دھار الہ سے ذبح کرکے قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ بنڑ کی حدود میں ملزم نے مقتول کو گھر کے بھیٹک میں ذبح کیا ہے جبکہ ملزم فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیاہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اشتہار

deadMingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار