اشتہار

سوات پولیس کی کارروائی ، چار ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کی کامیاب کارروائی، دودہشت گردوں سمیت 4 ٹارگٹ کلر زگرفتار، ڈرامائی انداز میں گرفتار ہونے والوں سے اسلحہ، کارتوس، موبائل فول سیٹ اور لاکھوں روپے برآمد کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر احمد کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 05-04-2020کو شگئی برشور میں نامعلوم افراد نے حضرت عباس سکنہ شگئی بر شور کو اُن کے گھر میں فائر کرکے قتل کیا تھا، اُن کی بیوی مسماۃ (ش) کے مدعیت میں تھانہ شہیدانو وینئی (چپریال)کے مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کی گئی۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن سوات نذیر خان کو جلد از جلد ملزم/ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے سردار العلوم آفیسر انچارج انوسٹی گیشن سرکل مٹہ کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم بنائی جنہوں نے دن رات جدید سائنسی تیکنیک کی بنیاد پر کاروائی /تفتیش کرتے ہوئے خان طوطی ولد سید عمر، نور علی ولد خان طوطی، اصغر علی ولد خان طوطی، رضیہ دختر خان طوطی کو شامل تفتیش کیا جنہوں نے انکشاف کیا کہ میرا داماد گل شیر وان عرف نیک محمد جو کہ ایک طالب کمانڈر تھا اور سال 2019میں بر شور کی پہاڑی سلسلوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا اور مقتول حضرت عباس پر الزام تھا کہ اس نے گل شیروان کے خلاف جاسوسی کرکے قتل کروایا ہے، دورانِ تفتیش انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خان طوطی کے بیٹے عمر محمد جو کہ سعودی عرب میں مقیم ہے کہ کہنے پر رحمت زادہ عرف سیراج ولد پای محمد سکنہ کوزہ بانڈی کے ذریعے سے دہشتگرد طالبان خان اور شیخ سکنہ کوزہ بانڈی جو کہ روپوش طالبان ہے،اپنے گھردیہہ شگئی بلا کر اُن کے ساتھ پانچ دن رات تک اُن کے گھر میں رہے، ان کو کھانا پینا، رہائش اور نقد رقم بھی مہیا کی، اور خان طوطی اور اُس کے بیٹے نور علی اور اصغر علی مقتول حضرت عباس کے ریکی کرتے تھے اور حضرت عباس کے نقل و حرکت پر خبر متذکرہ طالبان کو دیتے تھے اور پانچویں رات مورخہ 05-04-2020کو خان طوطی اور اُس کے بیٹے نور علی اور اصغر علی نے متذکرہ طالبان کے ساتھ حضرت عباس کے گھر با مسلح جا کر حضرت عباس کو اپنے ہی کمرے کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3عدد پستول 30بور بمعہ 17عدد کارتوس، 6عدد موبائل سیٹ، ایک عدد افغان موبائل سیم، اور نقد رقم 3,92,000روپے برآمد کرکے اُن کے خلاف مقدمہ علت 182جرم302/15AA تھانہ شہیدان وینی چپریال درج رجسٹرڈ کیا گیا تھا مقدمہ ٹریس ہونے کے بعد 120A،120B، 148،149/109،15AA، 7ATA کی ایزادگی کی گئی، واضح رہے کہ تحریک طالبان سوات نے درجہ بالا کیس اور گزشتہ دنوں جو سوات میں ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی کی ذمہ داری قبول کی تھی، سوات پولیس ایک انتہائی اہم گروپ کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔

اشتہار

ArrestedSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار