اشتہار

سوات،بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں گیارہ افراد کورونا کا شکار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے ایک ہی گاوں میں گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے گاوں کوٹہ میں محلہ مشین چم کوٹہ میں گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے علاقہ کو کورانٹائن کردیا ہے اور محلہ میں پولیس بھی تعینات کردی ہے۔جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت بریکوٹ کی ٹیم نے متاثرہ افراد کو ضروری ہدایات دیدی ہیں ۔محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقہ سے مزیدا فراد سے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوادئے ہیں۔

اشتہار

CORONA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار