اشتہار

ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع کے لئے چالیس لاکھ حفاظتی سامان کی فراہمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سی ڈی ایل ڈی نے یورپی یونین کے تعاون سے مالاکنڈ ڈویژن کے نو ااضلاع کے لیے چالیس لاکھ روپے کے حظاظتی سامان فراہم کیا ہیں،کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی نے مالاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع کے اسپتالوں،طبی عملے اور ڈاکٹروں کے حظاظت کے لیے این 95 ماسک،گاون،دستانے،عینکیں او ر دیگر حظاظتی سامان پی پی ایز فراہم کی ہے جو سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے اسپتالوں کے عملے کے حوالے کیا جائے گا۔کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے مزید کہا کہ کورونا کے روک تھام کے لیے مالاکنڈ ڈویژن میں موثر اقدامات اٹھائے ہے او ر طبی عملے کی حفاظت صوبائی حکومت کی ترجحات میں شامل ہے۔اس موقع پر سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے ٹیم لیڈرندیم بشر نے کمشنر ریاض محسود کوبریفنگ دی اور حفاظتی سامان ان کے حوالے کیااور کہا کہ حفاظتی اشیاء طبی عملے کو فراہم کرنے سے اس موذی مرض وائرس کے روک تھام میں مدد ملے گی اور یو مشترکہ کوششوں کے ذریعے  صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا جاسکے گا۔

اشتہار

CDLDCORONA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار