اشتہار

صوبے میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،آئی جی پولیس

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور سوات میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم گروپ کو گرفتار کرلیا ہے، قانون کی عمل داری اولین ترجیح ہے، لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنے کی سفارش کی ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس سوات میں سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے نمائندہ وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان، ایڈیشنل ایس پی شاہ حسن خان، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان اور دیگر بھی موجود تھے، ثناء اللہ خان عباسی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور پولیس کا مورال بلند اور عوامی اعتماد بحال ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پولیس نے سوات میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم گروپ کو گرفتار کیا، جسمیں دو دہشت گرد بھی شامل تھے اور وہ سوات میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے اور دیر باجوڑ کے سنگم پر پولیس کو چوکنا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس فورسم کو مزید مستحکم کررہے ہیں جس کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیئے ہیں اور ایس ڈی پی او کے تبادلے کا اختیار بھی آر پی او کو منتقل کردیا ہے، جس کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہرقسم کے صورتحال سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، جسکا ثبوت گزشتہ روز مٹہ سوات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام امن و امان کی برقراریاور قانون کی عمل داری ہے، جس کے لیئے ہر ممکن کوششیں کی جاری ہے، اور پولیس بھر پور طریقے سے اپنا کام نبھارہی ہے، انہوں نے کیا کہ سوات کے عوام پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں دہشت گردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہے اور قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والے آمن کو ہر حال میں برقرار رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈی آر سی کمیٹیاں اچھا کام کررہی ہے اور عوام کو انکے دہلیز پر بغیر کسی اخراجات کے فوری انصاف فراہم کررہی ہے، جسکو جارہا ہے، جس سے عوام کے درمیان ہونے والے مسئلے فوری حل ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے جو جلد ہی عوام دیکھ سکیں گے۔

اشتہار

IGPkpk policePolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار