اشتہار

مینگورہ شہر میں بارش،پانی سڑکوں پر نکل آیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں بارشوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کی کارکردگی کا پول کھول دیا، شہر میں تباہی، ندی نالوں کا پانی سڑکوں پر آگیا،گندہ پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان،گاڑیاں پانی میں پھنس گئی، ٹریفک نظام بھی متاثر گزشتہ روز مینگورہ شہر میں تیز بارشوں کے بعد ڈبلیو ایس ایس سی کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور شہر میں بارش کے بعد ندی نالیوں کا پانی سڑکوں پر آگیا اور گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جبکہ شہر اور پانی جمع ہونے سے افطاری کا سامان بھی اپنے ساتھ بہا لے گئے ہیں اورپانی گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ گھریلو سامان بھی ساتھ بہا لے گئے شہر میں پانی سڑکوں پر داخل ہونے کے بعد گاڑیاں بھی گندے پانی میں پھنس گئی اور ٹریفک نظام بھی بری طرح متاثر ہوا جس سے عوام میں ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی سے سخت غم و غصے کی لہر پائی گئی اور انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

RainSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار