اشتہار

سوات : کورونا کے مریضوں کی ڈبل سنچری مکمل،مزید17 افراد میں تصدیق

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہےجس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد215ہوگئی ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نئے 17 مریضوں کا تعلق گل کدہ،علیگرامہ،رحیم آباد،لنڈیکس،شموزئی ،اوڈیگرام،منگلور،کوٹہ بریکوٹ،شاہدرہ وتکے،امانکوٹ،سنگوٹہ اور سیدو شریف سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق  اب تک ضلع بھر میں1301کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں888افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ198افراد کے ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے،ضلع بھر میں 56افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ14 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

اشتہار

Corona VirusSwat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment

اشتہار