اشتہار

سوات میں کورونا کے باعث مزید تین افراد انتقال کرگئے، تعداد20 ہو گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید تین افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ضلع بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد20 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے علاقے شاہدرہ وتکے سے تعلق رکھنے والی75 سالہ مسماۃ بے نظیرہ  جو سیدو شریف اسپتال کے ایچ ڈی یو میں زیر علاج تھی صبح انتقال کرگئی ،بریکوٹ کا رہائشی64 سالہ حسین علی ولد شیرین زادہ بھی کورونا کے باعث انتقال کرگیا اسی طرح ضلع ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ممتاز احمد ولد غلام بہادر جو سیدو شریف اسپتال میں زیر علاج تھے کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد20 ہو گئی ہیں۔

اشتہار

CORONA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار