اشتہار

سوات : پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

اشتہار

سوات(زما  سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا، رحیم آباد پولیس کے مطابق ذیشان ولد صاحبزادہ سکنہ ملک آباد تختہ بند نے تھانہ رحیم آبادمیں  رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ  شمشیر علی ولد شیرین زادہ سکنہ گراؤنڈ کبل بلوگرام کھیتوں میں فصل  کو نقصان پہنچارہاتھا کہ میں نے منع کرنے کا کہا تومذکورہ  شخص نے ہمارے ساتھ تکرار شروع کی اور پستول نکال کر ہم پر فائرنگ کی جس سے میں اور میرا چچا حکیم ذادہ ولد عمر ذادہ سکنہ تختہ بند زخمی ہوگئے۔واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ڈی پی اُو دیدار غنی اور ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کا حکم دیا، ایس اُو رحیم آباد اور اُن کے ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمشیر علی ولد شیرین زادہ سکنہ گراؤنڈ کبل بلوگرام کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم کیخلاف درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اشتہار

arrested by policePolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار