اشتہار

مینگورہ،نیو روڈ میں اسلحہ ڈیلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ نیو روڈ میں دن دیہاڑے دکاندار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نیو روڈ میں جمعرات کے دن اسلحہ ڈیلر 36 سالہ نوید ولد جہانزیب سکنہ فتح خانخیل اپنی دکان میں موجود تھا کہ اس دوران ملزم محمد رفیق  نے اپنے بھائیوں محمد سلیم اور محمد جاوید پسران گل محمد کے ہمراہ اُس پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی  جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے دو ملزمان محمد رفیق اور محمد سلیم کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی ارشد حسین کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

Mingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار