اشتہار

سوات میں کورونا مریضوں کی تعداد600 سے تجاوز کرگئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد6 سو سے تجاوز کرگئی،مزید47 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 33 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں مزید47 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد629 ہو گئی ہے جبکہ مزید33 افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر284 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں2903 کورونا کے کیسز سامنے آئے جن میں 2025 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 249 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ اب تک ضلع بھر میں 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اشتہار

Swat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment

اشتہار