اشتہار

سوات: کورونا سے مزید24متاثر،ایک جاں بحق،گیارہ صحت یاب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مزید24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد653 ہو گئی ہے جبکہ مزید11 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں مزید24 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہیں جن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہیں جبکہ مزید11 افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر295 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بریکوٹ سے تعلق رکھنے والا65 سالہ محمد پرویز کورونا سے انتقال کرگئے ہین جس کے بعد مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد31 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا کے 3055 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 2095 افراد کے ٹیسٹ منفی جبکہ307 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

اشتہار

CORONAswat updates
Comments (0)
Add Comment

اشتہار