اشتہار

سوات: مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بہا برابڑو میں رات کے وقت مکان میں چھت کی شہتیر ٹوٹ گئی جس کے باعث پوری چھت زمین بوس ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار

House roof collapsedmatta
Comments (0)
Add Comment

اشتہار