اشتہار

سوات : پٹرول سستا ہوگیا ! لیکن ملے گا کہاں ؟

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پٹرول نایاب ہوگیا،پمپ مالکان نے سستا ہونے کے بعد پٹرول فروخت کرنا بند کردیا،لوگوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ملک بھر کی طرح سوات میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پمپس میں پٹرول کی دستیابی نا پید ہوگئی،ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے بیشتر پمپوں میں پٹرول نہیں مل رہا اور پٹرول اسٹیشن بند کردئے گئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس سٹاک ختم ہوگیا ہے اور نیا سٹاک ابھی تک انہیں نہیں ملا، لوگوں کے مطابق پٹرول کی قیمتیں جب بھی کم ہو جاتی ہے تو پمپ مالکان پٹرول ذخیرہ کردیتے ہیں اور جب دوبارہ مہنگی ہو جاتی ہے تو وہی پٹرول پھر فروخت کی جاتی ہے۔لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

petrol
Comments (0)
Add Comment

اشتہار