اشتہار

مینگورہ، تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی،دو افراد جھلس گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے پیپل چوک میں 3 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے باعث دوافراد جھلس گئے ۔ ریسکیو1122کے مطابق مینگورہ شہر کے پیپلزچوک محبوب مارکیٹ میں پاکستان بوٹ ہاوس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اگ لگی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس گئے،اگ کی اطلاع ملتے ہی  فائر فائٹرز اور فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جھلس جانے والے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی،ریسکیو1122 کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اگ پر کامیابی سے قابو پا لیا۔

اشتہار

FireMingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار