اشتہار

ضیاء ناصر یوسفزئی اے این پی سوات کے کلچرل سیکرٹری نامزد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس کورونا ایس او پیز کے مطابق زیر صدارت سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان نے تجویز پیش کی کہ سابقہ کلچر سیکرٹری امان الدین خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والے عہدے پر ضیاء ناصر کو نامزد کیا جائے جو پارٹی کے دیرینہ ورکر ہے اور زمانہ طالب العلمی سے باچاخان بابا کے تحریک سے منسلک ہے۔  کابینہ کے ارکان نے متفقہ طور پر اس تجویز کو منظور کیا اور باقاعدہ طور پر اس کی منظوری دے دی۔  چونکہ وبائی صورتحال میں ضلعی کونسل کے اجلاس کا انعقاد ممکن نہیں اس لئے جیسے ہی حالات ٹھیک ہوئے تو ضلعی کونسل کے اجلاس میں اس کی باقاعدہ طور پر منظوری لی جائیگی۔  کابینہ کے ارکان نے اس موقع پر سابقہ کلچر سیکرٹری امان الدین کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نئے آنے والے سیکرٹری ثقافت کو مبارکباد دی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائیوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

اشتہار

ANP
Comments (0)
Add Comment

اشتہار