اشتہار

سوات، دو نوجوان پراسرار طورپر جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں دو دوست اچانک اپنے اپنے گھروں میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے

اشتہار

مینگورہ پولیس کے مطابق  محلہ بارامہ میں 29سالہ اسد ولد اکبر اور 22سالہ ارشاد ولد شیر علی گھر میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ارشاد اہل خانہ کے ساتھ کچھ دن پہلے کراچی سے سوات منتقل ہوئے تھے۔ پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا تھا جس میں کوئی زہریلی چیز تھی کیونکہ دونوں خون کی الٹیاں کر رہے تھے۔ دونوں کے والدین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے سمپل لے کر رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار

Dead body
Comments (0)
Add Comment

اشتہار