اشتہار

کورونا کی وجہ سے صوبے پر53 ارب کا بوجھ پڑا،وزیراعلیٰ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پر کوڈ 19 کیوجہ سے 53 ارب کا بوجھ پڑا، تقریبا اس پر قابو پالیا ہے، ایس اوپیز کے تحت جلد سیاحت کھول دینگے،وفاقی حکومت نے  سوات ایکسپریس وے 19 ارب روپے دیئے ہیں ٹمبر مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار محمود خان نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حلف برداری اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مینگورہ کالام اور مینگورہ مالم جبہ کی سڑکیں مکمل ہوچکی ہے، جس سے سیاحت کو بہت بڑا فائدہ ہوگا، وزیرا عظم کے لاک ڈآون پالیسی بہت کامیاب رہی ہے، اگر صورتحال اچھارہا تو دس پندرہ دنوں سے سیاحت کھول دینگے، انہوں نے کہا کہ اس سال ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے ، جبکہ مالاکنڈڈویژن کا گیس مسئلہ حل کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیر چترال میں بھی سیاحتی منصوبوں پر کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں جگہ جگہ انڈسٹریل زون قائم کریں گے جس سے یہاں کے عوام برسرروزگار ہو جائیں گے ۔

اشتہار

CM
Comments (0)
Add Comment

اشتہار