اشتہار

سوات کے پولیس اسٹیشنوں میں 8ہزار پودے لگائے گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان کے احکامات پر وفاقی حکومت کے سر سبز و شاداب پاکستان مہم میں ضلع سوات بھر کے تھانہ جات اور چوکیات میں 8000پودے لگائے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان نے اپنے پیغام میں کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہمیں چاہیں کہ ہم اس نیک کام کو فروغ دیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں کو شجر کاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے اور پولیس لائن، تمام تھانہ جات و چوکیات اور دیگر یونٹس کو باقاعدہ شجر کاری کے تحت سرسبز و شاداب بنایا جائیگا۔
شجر کاری مہم میں مختلف قسم کے ہزاروں پودے لگائے گئے جس سے بلا شبہ مستقبل میں موسمی لحاظ سے نہ صرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملے گا بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا، اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے یوم آزادی کے دن عوام بھی اپنے علاقوں میں پودے لگا کر آنے والے نسل کے لئے صاف ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اشتہار

Tree Plantation
Comments (0)
Add Comment

اشتہار