اشتہار

چترال میں پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کا میڈیکل ریسکیو آپریشن

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے5افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے جس کیلئے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کا ریسکیو آپریشن جاری، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا جی۔او۔سی میجر جنرل خرم سرفراز خان کے خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز چترال کے ہوٹل کی بالکونی گرنے کے واقعے کے بعد فوری طور پر کمانڈر چترال سکاؤٹس کے زیر نگرانی ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ہیلی کاپٹر کے زریعے زخمیوں کو پشاور منتقل کیا۔اس موقع پر میجر جنرل خرم سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے اور کسی بھی صورت میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے زخمیوں کی ہر ممکن طبی امداد کی بھی ہدایت کی۔

اشتہار

ISPR
Comments (0)
Add Comment

اشتہار