اشتہار

سوات، ضلعی انتظامیہ کی تعلیم دشمن پالیسی،پی ایس ایم اے کا ہنگامی اجلاس، احتجاج اوردھرنے کی تیاریاں

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کے زور پر تعلیمی ادارے بند کرنے کے خلاف پی ایس ایم اے کا اہنگامی اجلاس جاری، کسی بھی وقت احتجاج اور دھرنے کی کال دی جا سکتی ہے ۔ ہفتہ کے روز ایس اوپیز کے تحت کھلنے والے سکولوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کے زور پر بند کروادیا جبکہ متعدد سکولوں کے پرنسپلز کو بھی پولیس نے گرفتار کیا جس کے بعد پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن سوات  کا اہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں تعلیمی سلسلہ بحال رکھنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تعلیم دشمن پالیسی کے خلاف کسی بھی وقت احتجاج اور دھرنے کی کال دی جا سکتی ہے ۔

اشتہار

Schools
Comments (0)
Add Comment

اشتہار