اشتہار

سوات،تعلیمی ادارے بدستور کھلیں رہیں گے،گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،پی ایس ایم اے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا سکولوں کو بدستور کھلا رکھنے کا اعلان،انتظامیہ معماران قوم کو گرفتار کرکے خپل وزیر اعلیٰ کیخلاف سازش کررہی ہے،پرائیویٹ سکولوں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی،پرنسپلزکی گرفتاریاں پکڑدھکڑاور ایف آئی آر کا اندراج،سکول ایسوسی ایشن سراپا احتجاج،کارروائیاں بند کرنے اوراساتذہ کی رہائی کا مطالبہ،ظلم کیخلاف پیرکو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان،مزید ظلم برداشت کرنے کو تیار نہیں،حکومت اورانتظامیہ صرف سوات میں کیوں سکولوں بندکرنا چاہتی ہے،ایک سازش کے تحت بچوں کا وقت ضائع اور مستقبل بربادکیا جارہاہے،اس حوالے سے گذشتہ روز سوات پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمدشاہ اورجنرل سیکرٹری شبیراحمد نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق آج ہم نے سکول کھول دئے طلبہ سکول آگئے،سکولوں میں کام شروع ہوا تو اس اثنا ء انتظامیہ نے سکولوں پر چھاپے مارنا شروع کئے اور اساتذہ وپرنسپلوں جیسے مہذب لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں ڈال کرپولیس اسٹیشن لے گئی جہاں پر ان کیخلاف ایف آئی ار درج کی جبکہ مزید پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے،انہوں نے کہاکہ کرونا صورتحال کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے سکول بند کئے گئے تھے اب کئی ماہ بعد کرونا کی شدت میں کمی آئی توسنیما،منڈیاں،ٹرانسپورٹ اڈے،کاروباری مراکز اور دیگر مقامات کھل گئے مگر سکولوں کو بدستور بند رکھا گیاجس کے بعد ہماری ایسوسی ایشن نے حکومتی ذمہ داروں،انتظامی آفیسرزاوردیگر حکام سے ملاقاتیں کیں وہ لوگ ہمارے ساتھ ایک طرح کی بات اور بعد کوئی اور بات کرتے ہیں جس کے بعد ایسوسی ایشن نے مختلف اوقات میں سکول کھولنے کیلئے تاریخوں کا اعلان کیامگر بعدازاں موخر کیا تاہم چنددن قبل پندرہ اگست کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا اور آج اس فیصلے کے مطابق سکول کھول دئے،بچے آئے وہ بہت خوش تھے اساتذہ نے بھی اطمینان کی سانس لی مگر ہمیں کیا پتہ تھا کہ یہ اطمینا عارضی ثابت ہوگا کیونکہ اس دوران انتظامیہ نے سکولوں پر چھاپے مارنا شروع کئے اور کئی پرنسپلوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کی،انہوں نے کہاکہ مزیدظلم برداشت کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی بچوں کا مزید وقت برباد کرنے کو تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ سوات میں سکولوں کو کیوں بند رکھا گیا ہے،ہمارے بچو ں کا مستقبل داؤ پر کیوں لگایا جارہاہے،سوات کو کیوں تجربہ گاہ بنایاجارہاہے؟اس وقت کروڑوں بچے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم ہیں اورپرائیویٹ سکولوں نے ایک طرح سے حکومت کا ادھا بوجھ اپنے سرلے رکھا ہے ایسے میں ان سکولوں کووسائل اورسہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے مگر حکومت اس کے برعکس انہیں بند کرنے کی درپے ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے،انہوں نے پیر کے روز نشاط احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان اور گرفتار پرنسپلز کی رہائی،ایف آئی آر واپس لینے اور سکولوں کو کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اشتہار

PSMASchools
Comments (0)
Add Comment

اشتہار