اشتہار

سوات: نجی تعلیمی اداروں اور انتظامیہ کے درمیان جاری سردجنگ کا اختتام، طلباء کے لئے خوشخبری

اشتہار

سوات (زماسوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ کی سربراہی میں پی ایس ایم اے اور ڈپٹی کمشنر سوات کے درمیان مذاکرات ہو ئے، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات میں سکولوں کے کھولنے کے حوالے سے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا جبکہ آئندہ چند دنوں میں پی ایس ایم اے اور وزیر اعلی کے درمیان مسلے کے حل کے حوالے سے ملاقات بھی ہو گی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں گے اور جن سکولوں کو سیل کیا گیا تھا ان کو ان سیل کیا جائے گا۔ملاقات میں پی ایس ایم اے کی جانب سے قانون کی پاسداری اور انتظامیہ کے ساتھ تعان کی بھی یقین دہانی کی گئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اشتہار

PSMASchools
Comments (0)
Add Comment

اشتہار