اشتہار

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ”سوات قومی کونسل“ کا قیام

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سوات قومی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، تنظیم کے ارکان کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت حاجی شہزاد،شہزاد پلازہ مکانباغ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ ایم پی اے مولانا سید عرفان للہ،فضل حنان ریٹائرڈ پی ایس ٹو کمشنر،ضیاء اللہ خان اور بخت زادہ نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع سوات کے عوام اور غریب طبقے کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا،تعلیم صحت،پینے کا صاف پانی اور روڈز وغیرہ سمیت دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا تھا۔اجلاس میں متفقہ طور پر تنظیم کا نام سوات قومی کونسل رکھا گیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلد اس تنظیم کو تمام ضلع کے سطح پر اجاگر اور مستحکم کیا جائے گا اور تنظیم کے منشور بھی تیار کیا جائے گا جبکہ تنظیم کے ارکان کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ تنظیم غیر سیاسی تنظیم ہوگی۔اجلاس کے شرکاء نے حکومت کی توجہ ٹریفک جام ہونے کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام روزانہ ٹریفک جام ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں کبل اور تختہ بند کے درمیان سٹیل برج کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے جو کہ بار بار یاد دہانی کے باوجود اب تک تعمیر نہ ہوسکی۔اجلاس میں کہا گیا کہ کالام روڈ میں کئی مقامات پر پلوں کی تعمیر کا کام بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے اور سیاح تین گھنٹوں کی بجائے سات گھنٹوں میں کالام پہنچتے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر ملک میں امن و سلامتی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

اشتہار

Swat Qaumi Council
Comments (0)
Add Comment

اشتہار