اشتہار

سوات : مٹہ میں حادثہ، دو افراد جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقے اغل میں مکسچر گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اغل میں سمینٹ مکسچر گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے دوار سے ٹکراگئی اور اُلٹ گئی۔ گاڑی میں سوار ایک بچہ سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور خیر محمد ولد عبدالرحمن سکنہ وزیرستان شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پہنچ کر جاں بحق اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار

Accidentmatta
Comments (0)
Add Comment

اشتہار