اشتہار

گلی گرام میں 55 سالہ شخص کی لاش برآمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام میں گیراج سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ گزشتہ روز سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام میں مسمی بخت زرین ولد بونیرے ساکن قمبر حال گلی گرام جن کی عمر 55 سال تھی کی لاش عمر باچا ولد منہاج میاں گلی گرام کے گیراج سے برآمد ہوئی ہے مذکورہ شخص بخت زرین پہلے رکشہ چلاتا تھا اور بعد میں زمیندار ی کرتا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اشتہار

Dead body
Comments (0)
Add Comment

اشتہار