اشتہار

سوات : سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،دو خواتین سمیت چار جاں بحق، متعدد زخمی،رابطہ پل وسڑکیں پانی میں بہہ گئی، کئی مکانات تباہ

اشتہار

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقوں مٹہ اور مدین میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے ۔ تحصیل مٹہ اور مدینٍ کے علاقے شاہ گرام میں مسلسل ٍبارشوں کے بعد ندیوں میں آنے والی طغیانی کے باعث رابطہ پل،سڑکیں اور کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ اب تک کی اطلاٍعات کے مطابق دو خوٍاتین سمیت چار افراد کی لاشیں سیلابی ریلے سے بر آمد کرلی گئی ہیں جبکہ متعدد افراد لا پتہ ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں جنہیں مٹہ اور سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔طغیانی کے باعث کئی گاڑیاں اور گھریلوں سامان پانی میں بہہ گیا ہے۔تیرات کے مین پل بھی سیلابی ریلے کی نظر ہو چکا ہے ۔

اشتہار

FloodSwat River
Comments (0)
Add Comment

اشتہار