اشتہار

نیازی اور مافیا نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا،امیر مقام

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی ترقی کے آگے سپیڈ بریکر ہے، نیازی اور مافیا خود کھا رہے ہیں لیکن عوام اور ملک کو بھوکا رکھا ہوا ہے،اس دغاباز، جھوٹی اور جعلی حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتا، قوم خبردار رہے پٹرول مزید مہنگا کرنے کی تیاری کی جارہی ہے،دو سال میں مفت دوائی، سستا آٹا، چینی چھین لئے گئے سازشی چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے، غریب عوام خوشحالی نہ ہو،یہ وکلاء کنونشن آج خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے انقلاب اور تبدیلی کا اعلان ہے،وکلاء قائداعظم کے پاسداران انقلاب ہیں، یہ پاکستان کے محافظوں میں شامل ہیں،وکلاء نے پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ اپنا فیصلہ کن اور قومی کردار ادا کیا ہے،آج پھر وطن عزیز کو وکلاء تحریک کی ضرورت ہے،ملک میں آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی اور عوامی حقوق کے لئے وکلاء کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،بار کونسل کے الیکشن میں پارٹی کے نامزد اُمیدواران اور اتحادیوں کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ بار کونسل میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی یقینی ہو سکے۔وہ گزشتہ روز سنگوٹہ سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کے مسلم لیگ ن لائرز فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو، مشتاق احمد ایڈوکیٹ مسلم لائرز فورم سوات بار، افتخار احمد صدر ہائی کورٹ بار،نیاز احمد نیازی ڈسٹرکٹ بار صدر چترل، میاں حسین علی اُمیدوار بار کونسل سوات،بخت عالم خان ایڈوکیٹ ممبر شانگلہ بار،لیاقت علی خان تحصیل خوازہ خیلہ بار ایسوسی ایشن، جاوید تاجک سابقہ صدر بار کونسل تیمرگرہ،جمیل شاہ ایڈوکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار بونیر،سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ صدر بحرین بار،باسط افضل ممبر درگئی بار، نوید الرحمان ایڈوکیٹ ضلعی صدر مسلم لیگ ن چترال اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے عظیم الشان کنونشن کے انعقاد پر آرگنائزرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ا ور اپنے خطاب میں کہا کہ دو سال پہلے ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ طاقتور ہورہا تھا،آج ڈالر کی بادشاہی ہے اور روپیہ ہر روز بے قدر ہورہا ہے،تاریخ فیصلہ کرے گی کہ پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ کتنا بڑا دھوکہ اور فراڈ ہوا نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا تھا،پاکستان کودنیا کی ابھرتی ہوئی 20معیشتوں میں شامل کیاجارہا تھا،آج نالائق کرپٹ حکمران کشکول پکڑے دنیا میں ہر جگہ ذلیل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشاورBRT ایسی بنائی گئی ہے کہ ہر روز کوئی حادثہ ہورہا ہے،یہ حکومت جب سے آئی ہے، ملک اور قوم کے ساتھ ہر روز ایک حادثہ ہورہا ہے،عمران خان ایماندار ہوتا تو فارن فنڈنگ کیس سے نہ بھاگتا،اگر عمران نیازی ایماندار ہوتا تو 23 خفیہ بنک اکاونٹ کیوں نکلتے؟چھ سال ہوگئے لیکن عمران خان نے حساب نہیں دیا کہ اربوں روپے کہاں سے لئے؟عمران خان نے بنی گالہ میں اربوں روپے کا محل کہاں سے بنایا؟عمران خان کے غیرقانونی محل کو گرایا نہیں گیا، غریبوں کے گھر، دکان اور کاروبار گرا دئیے گئے عمران نیازی جیسے سیاسی مداری آتے ہیں تو ملک اور قوم کا نقصان کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہزارہ موٹر وے کا شاندار تحفہ دیاآج ہر کوئی ہزارہ موٹر وے پر سفر کرتا ہے،نوازشریف جب ہزارہ موٹر وے بنارہا تھا تو آج سیلفیاں لینے والے کنٹینر پر ڈانس کررہے تھے،ڈانسر حکمران آج مہنگائی اور بیروزگاری کا پوری قوم سے ڈانس کرارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) روشن اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،نوازشریف کا استقبال کرنے کے لئے پورا پاکستان بے قرار ہے آج ہر دل سے آواز نکل رہی ہے کہ تھینک یو نوازشریف ہر زبان کہہ رہی ہے کہ ہمیں شہبازشریف جیسی قیادت چاہئے وکلاء برادری سے میری گزارش ہے کہ غیرقانونی عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کریں کیونکہ موجودہ حکومت عدلیہ کی آزادی،عوام سے ان کے حقوق،روزگار،پاکستان سے اس کی ترقی، نوجوانوں سے تعلیم، میڈیا سے آزادی، بیمار سے دوائی چھین رہی ہے عوام مل کر اس غاصب حکومت سے اقتدار چھین لے۔

اشتہار

Ameer Muqaam
Comments (0)
Add Comment

اشتہار