اشتہار

مینگورہ، تودہ گرنے سے فضاگٹ روڈ بند، چار گھنٹے بعد کھول دیا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ، فضاگٹ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ آمدورفت کیلئے بند رہا، انتظامیہ اور پاک آرمی کی جانب سے ہیوی مشینری پر ملبہ ہٹانے کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، صبح کے وقت پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح بارشوں کے باعث فضا گٹ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی سلائیڈنگ کیوجہ سے سارا ملبہ سڑک کے اوپر گر گیا اور روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہا جس کے بعد انتظامیہ اور پاک آرمی کے حکام نے ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹاکر روڈ کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

اشتہار

Fizagat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار