اشتہار

وزیراعلیٰ محمود خان کا دورہ سوات، بائی پاس روڈ کا دورہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے سوات پہنچ گئے۔ وزیر اعلی سیلاب سے متاثرہ سوات کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلی کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی۔سوات دورے کے فوری بعد وزیر اعلی اپر اور لوئیر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیر اعلی چترال کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اور چیکس تقسیم کریں گے۔ کمشنر ہاوس سوات میں اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات میں سیلاب کی صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں، سیلاب میں فوری طور پر لوگوں کو امدادی چیکس دئے گئے ہیں ، تمام اداروں کو موثر کام پر داد دیتا ہو ں، گزشتہ حکومت میں حفاظتی پشتے بنائے تھے، سیلاب کے فوری بعد تمام رابطہ سڑکوں کو بحال کردیا گیا، اپوزیشن کو پختونخواہ میں کچھ نہیں مل رہا، بی آر ٹی کے بعد اپوزیشن کے پاس کو ئی ایشو نہیں رہا ، سیلاب اللہ کی طرف سے ہے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا ، دریا کنارے تجاوزات کو نہیں چھوڑا جایئگا، متاثرہ گھروں کے مالکان کو جلد معاوضہ دیا جایئگا ، تجاوزات کرنے والے عمارتوں کے مالکان کو معاوضہ نہیں دیا جایئگا۔ 

اشتہار

CM
Comments (0)
Add Comment

اشتہار