اشتہار

رنگ محلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دوافراد زخمی

اشتہار

سوات( زماسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے رنگ محلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حضرت علی نامی شخص کے کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے باعث مسماة انیلہ زوجہ حضرت علی اور سات سالہ حنان ولد امتیاز زخمی ہوگئے جبکہ چار سالہ حذیفہ ولد امتیاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں پر سات سالہ حنان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

اشتہار

House roof collapsed
Comments (0)
Add Comment

اشتہار