اشتہار

سوات،مذاق مذاق میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل ہوگیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چینکولئی میں ملزم ظفر علی ولد مومن خان سکنہ ڈب سر نے اپنی بیوی مسماۃ خالدہ کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ باتیں اور مذاق کررہا تھا کہ اچانک دماغ پھر گیا اور کلہاڑی اٹھا کر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

اشتہار

Woman
Comments (0)
Add Comment

اشتہار