اشتہار

مدین، گیارہ سالہ بچہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مدین میں ایک اور بچے کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے مدین میں گیارہ سالہ مجیب عالم ولد محمد عالم کی لاش گھر کے قریب ویرانے میں ملی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا تاہم رپورٹ میں جنسی تشدد کے ثبوت نہیں ملے ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

Killed
Comments (0)
Add Comment

اشتہار